تازہ ترین ۲۰ جون ۲۰۲۶

بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کا کوئلے کے کرایوں میں کمی کا اعلان

کوئٹہ (ویب نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) نے ملک کے مختلف شہروں کو کوئلے کی ترسیل کے کرایوں میں فی ٹن 500 روپے تک کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے اعلامیے کے مطابق نئے نرخ فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے اور مختلف روٹس کے لیے کرایوں میں مناسب ردوبدل کیا گیا ہے۔ تنظیم نے ٹرکوں اور ٹرالروں کے لیے وزن کی حد بھی مقرر کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ ٹرانسپورٹ سے وابستہ حلقوں نے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے کاروباری سرگرمیوں اور ٹرانسپورٹ شعبے کے لیے مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔