کوئٹہ (ویب نیوز) افغان قومی موومنٹ (اے کیو ایم) کے چیئرمین احمد خان نے قلعہ عبداللہ کی تحصیل گلستان میں مبینہ ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ صرف ایک فرد یا گروہ نہیں بلکہ پورے علاقے کے امن اور خودمختاری کے خلاف اقدام ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ رات بھر ڈرون پروازوں اور حملوں سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ احمد خان کا کہنا تھا کہ جنوبی پشتونستان کے پرامن علاقوں کو بدامنی کی طرف دھکیلنے کی کوششیں تشویشناک ہیں اور تمام سیاسی و سماجی قوتوں کو اس صورتحال پر مشترکہ مؤقف اختیار کرنا چاہیے۔
