تازہ ترین ۲۰ جون ۲۰۲۶

فعال نظریاتی تنظیم ہی اکابرین و شہدا کے مشن کی تکمیل کی ضمانت ہے، اصغر خان اچکزئی

کوئٹہ (ویب نیوز) عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ اکابرین اور شہدا کے مشن کی تکمیل کے لیے ایک فعال، منظم اور نظریاتی تنظیم کا وجود ناگزیر ہے۔ کوئٹہ پریس کلب میں ضلعی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے نواب ارباب عبدالظاہر کاسی کی قومی تحریک اور اے این پی کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے بلوچستان میں پشتون اور بلوچ اقوام کو درپیش سیاسی، معاشی اور قومی چیلنجز کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وسائل، زمینوں اور بنیادی حقوق کے مسائل سنگین صورت اختیار کر چکے ہیں۔ اجلاس میں تنظیمی سرگرمیوں کو مزید فعال بنانے اور مختلف تحصیلوں میں ورکرز کنونشن منعقد کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔