لاہور (ویب نیوز): پرو ہاکی لیگ میں پاکستانی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے کیونکہ ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ کو تاحال برطانیہ کا ویزہ جاری نہیں ہو سکا۔ ذرائع کے مطابق ویزا انکار کی وجوہات سامنے نہیں آئیں جبکہ ٹیم مینجمنٹ کے ایک سینئر رکن کا ویزا بھی تاخیر کا شکار ہے۔ اطلاعات کے مطابق عماد شکیل بٹ برطانیہ روانہ نہیں ہو سکیں گے اور ان کی جگہ ابو بکر کو کپتانی دیے جانے کا امکان ہے۔ پاکستانی ٹیم 21 جون کو بیلجیم سے انگلینڈ روانہ ہوگی، جہاں پرو ہاکی لیگ کے دوسرے مرحلے میں پاکستان کا مقابلہ انگلینڈ اور بھارت سے ہوگا۔ اس سے قبل انجری کے باعث حنان شاہد اور سفیان بھی ٹیم سے باہر ہو چکے ہیں، جس کے باعث ٹیم کو مزید مشکلات کا سامنا ہے۔
