پاکستان ۱۹ جون ۲۰۲۶

محمود خان اچکزئی: پارلیمنٹ کی طاقت اور جمہوری فیڈریشن کے لیے حکومت کو غیر مشروط سپورٹ کریں گے

اسلام آباد، کوئٹہ (ویب نیوز) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین نے قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن اختلافات یا الزام تراشی کا نہیں بلکہ اتحاد اور جمہوری عمل کو مضبوط بنانے کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فوج، ترقی اور پارلیمنٹ سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور کسی کو کمزور یا غیر اہم نہیں سمجھا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف پارلیمنٹ کے چیف ایگزیکٹو ہیں اور گورننس ان کی ذمہ داری ہے، جبکہ پارلیمنٹ کی بات کو عدالتوں میں چیلنج نہ کرنے کی روایات کو بھی مضبوط ہونا چاہیے۔ انہوں نے ایک رکن کی ایوان سے معطلی پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی بحالی کا مطالبہ کیا۔آخر میں انہوں نے کہا کہ اختلافات موجود رہ سکتے ہیں لیکن پارلیمنٹ کی طاقت، پاکستان کی ترقی اور جمہوری فیڈریشن کے لیے وہ حکومت کو غیر مشروط سپورٹ کریں گے۔