اسلام آباد (ویب نیوز): وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن قیادت سے پارلیمنٹ میں خوشگوار ملاقات کی، جس کے دوران وہ خود اپوزیشن لیڈر کی نشست پر بھی جا بیٹھے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی، اسد قیصر اور بیرسٹر گوہر سے دوستانہ ماحول میں گفتگو کی۔ ملاقات میں سابقہ فاٹا اور پاٹا کی ٹیکس چھوٹ کے معاملے پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، جس پر اپوزیشن نے اپنے تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھے۔ مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اس معاملے پر آئی ایم ایف سے بات کی جائے گی تاکہ ٹیکس پالیسی سے متعلق مسائل حل ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے پر یقین رکھتی ہے اور وزیراعظم نے میثاق استحکام پاکستان کی پیشکش بھی دہرائی ہے۔
