پاکستان ۱۹ جون ۲۰۲۶

گلگت بلتستان انتخابات کے سرکاری نتائج جاری، پیپلز پارٹی سب سے بڑی جماعت بن گئی

کوئٹہ (ویب نیوز) الیکشن کمیشن نے گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کے 24 میں سے 21 حلقوں کے سرکاری نتائج کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی 9 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔ جبکہ مسلم لیگ (ن) 6 نشستوں، استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) 4 نشستوں، مجلس وحدت المسلمین ایک نشست اور ایک آزاد امیدوار کامیاب ہوا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق جی بی اے 9 اسکردو 3، جی بی اے 15 دیامر 1 اور جی بی اے 17 دیامر 3 کے نتائج بعد میں جاری کیے جائیں گے۔ خواتین کی 6 اور ٹیکنوکریٹس کی 3 مخصوص نشستوں کی تقسیم کے بعد پیپلز پارٹی کو مزید 4، مسلم لیگ (ن) کو 3 اور آئی پی پی کو 2 نشستیں ملی ہیں، جس کے بعد حکومت سازی کے لیے سیاسی سرگرمیاں مزید تیز ہو گئی ہیں۔