پاکستان ۱۹ جون ۲۰۲۶

پانی کے معاملے پر بھارت کیساتھ کچھ کرنا پڑا تو ضرور کریں گے: رانا ثناءاللہ

کوئٹہ (ویب نیوز) وزیراعظم کے مشیر نے کہا ہے کہ مصدقہ اطلاعات کے مطابق بھارت متعدد ڈیم تعمیر کر رہا ہے جس سے دریائے چناب کے پانی کے بہاؤ پر اثر پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پانی کے مسئلے پر پاکستان کو بھارت کے خلاف کوئی قدم اٹھانا پڑا تو وہ ضرور اٹھایا جائے گا۔ رانا ثناءاللہ کے مطابق پاکستان کو بھی پانی ذخیرہ کرنے کے لیے نئے ڈیم اور آبی ذخائر تعمیر کرنے چاہئیں تاکہ ممکنہ آبی چیلنجز سے نمٹا جا سکے۔ انہوں نے پاکستان کے ایران اور امریکا کے درمیان سفارتی کردار کو بھی سراہا اور اسے خطے میں امن کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا۔