کوئٹہ (ویب نیوز) سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے سوئٹزرلینڈ کا مجوزہ دورہ منسوخ کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط مکمل ہونے اور معاہدے کے فعال ہونے کے باعث اس دورے کی ضرورت کم ہوگئی تھی۔ حکام کے مطابق پاکستان معاہدے کے نفاذ اور آئندہ مراحل میں اپنا مرکزی کردار جاری رکھے گا جبکہ پابندیوں میں نرمی، بحری سلامتی اور جوہری امور سے متعلق تکنیکی مذاکرات جلد شروع ہوں گے۔ وزیراعظم نے معاہدے کو خطے کے امن و استحکام کے لیے اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے اس میں کردار ادا کرنے والوں کو مبارکباد دی۔
