کوئٹہ (ویب نیوز) ) راولاکوٹ میں عوامی ایکشن کمیٹی کے مظاہرین کی جانب سے مبینہ تشدد کے نتیجے میں اسلام آباد پولیس کا ایک اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ نون کا اے ایس آئی جاوید، والدہ کے انتقال کی اطلاع ملنے پر واپس جا رہا تھا کہ راستے میں مظاہرین نے اسے روک کر تلاشی لی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جیب سے پولیس شناختی کارڈ برآمد ہونے پر اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں اس کی دونوں ٹانگیں زخمی ہوگئیں۔ بعد ازاں زخمی اہلکار کو علاج کے لیے سی ایم ایچ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
