کوئٹہ (ویب نیوز) ) I ویمنز ٹی20 ورلڈکپ: میں جنوبی افریقہ کے خلاف اہم میچ کے دوران پاکستان ویمنز ٹیم کی بیٹنگ لائن شدید مشکلات کا شکار ہوگئی۔ پاکستانی ٹیم کا ٹاپ آرڈر خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا اور صرف 29 رنز پر پانچ کھلاڑیاں آؤٹ ہوگئیں۔ عائشہ ظفر 9، رامین شمیم 6، نتالیہ پرویز 4، گل فیروزہ 1 اور مبینہ علی بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس لوٹ گئیں، جس کے باعث ٹیم ابتدائی مرحلے میں ہی دباؤ کا شکار ہوگئی۔
