کوہاٹ (ویب نیوز) کوہاٹ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے 3 کلاشنکوف سمیت دیگر اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔پولیس کے مطابق علاقے میں فرار ہونے والے دیگر مشتبہ افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے آپریشن میں شامل اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں دہشت گردی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔
