کوئٹہ (ویب نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے وزیراعظم شہباز شریف کی مذاکرات کی پیشکش کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پیشکش صرف زبانی جمع خرچ نہیں ہونی چاہیے بلکہ اس پر عملی اقدامات ضروری ہیں، جبکہ انہوں نے سیاسی استحکام، آئین کی بالادستی اور جمہوری عمل کی بحالی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں بڑھتے ہوئے سیاسی تناؤ کو مذاکرات کے ذریعے ختم کیا جانا چاہیے۔
