تازہ ترین ۱۶ جون ۲۰۲۶

فیفا ورلڈ کپ: مصر کے خلاف بیلجیئم نے آخری وقت میں میچ برابر کر دیا

نیو یارک (ویب نیوز) فیفا ورلڈ کپ کے گروپ جی کے سنسنی خیز مقابلے میں مصر فتح کے قریب پہنچ کر بھی کامیابی حاصل نہ کر سکا اور بیلجیئم کے خلاف میچ ایک، ایک گول سے برابر ہوگیا۔ مصر نے 21ویں منٹ میں ایمان عاشور کے شاندار گول کی بدولت برتری حاصل کی اور پورے میچ میں عمدہ کھیل پیش کیا۔ دوسرے ہاف میں مصری کپتان محمد صلاح نے بھی خطرناک حملے کیے، تاہم بیلجیئم کے گول کیپر تھیباٹ کورٹوئس نے اہم سیوز کر کے اپنی ٹیم کو بچائے رکھا۔ میچ کا رخ اس وقت بدلا جب بیلجیئم کے اسٹار اسٹرائیکر رومیلو لوکاکو میدان میں آئے اور ان کی موجودگی میں مصری مدافع محمد ہانی دباؤ کا شکار ہو کر گیند اپنے ہی جال میں پہنچا بیٹھے، جس کے نتیجے میں میچ ایک، ایک گول سے برابر ختم ہوا۔