پاکستان ۱۶ جون ۲۰۲۶

اٹک، سی ٹی ڈی کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک

اٹک (ویب نیوز) محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے اٹک کے سرحدی علاقے میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں نے گرفتاری سے بچنے کے لیے اہلکاروں پر فائرنگ کی جس کے جواب میں کارروائی کرتے ہوئے تمام دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک افراد کے قبضے سے ایک خودکش جیکٹ، دو دستی بم، تین ایس ایم جی رائفلیں، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد مختلف علاقوں میں حملوں کی منصوبہ بندی کر چکے تھے جبکہ مزید ممکنہ خطرات کے پیش نظر علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔