اسلام آباد (ویب نیوز) سینیٹ میں وفاقی بجٹ 2026-27 پر بحث کے دوران حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے میں وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے کردار کو سراہتے ہوئے اسے پاکستان کی اہم سفارتی کامیابی قرار دیا۔ اراکین نے بجٹ میں عوامی ریلیف، ٹیکسوں میں کمی، صحت، تعلیم، زراعت اور روزگار کے شعبوں پر خصوصی توجہ دینے کا مطالبہ کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ معاشی استحکام، غربت کے خاتمے اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے جامع اور عوام دوست پالیسیاں ناگزیر ہیں۔
