اسلام آباد(ویب نیوز) انسدادِ دہشت گردی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے وارنٹِ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے متعدد رہنماؤں کو اشتہاری قرار دینے کا حکم بھی برقرار رکھا ہے۔ 4 اکتوبر کے احتجاج کے دوران ایک پولیس اہلکار کی شہادت سے متعلق مقدمے کی سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی، جس میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی عدالت میں پیش ہوئے جبکہ عمر ایوب، عامر مغل، حفیظ الرحمن اور دیگر ملزمان کے خلاف عدالتی کارروائی برقرار رکھی گئی۔ عدالت میں استغاثہ کے گواہوں کے بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں اور مقدمے کا ٹرائل جاری ہے۔
