تازہ ترین ۱۶ جون ۲۰۲۶

فیفا ورلڈ کپ 2026: سویڈن نے تیونس کو 1-5 سے شکست دے دی

میکسیکو(ویب نیوز) فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ ایف کے میچ میں سویڈن نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیونس کو 1 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے دی۔ سٹیڈیو مونٹیری میں کھیلے گئے مقابلے میں سویڈش ٹیم نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا اور حریف ٹیم کو دفاعی دباؤ میں رکھا۔ سویڈن کے یاسین آئری نے دو گول اسکور کیے جبکہ الیکسینڈر لائسک، وکٹر گیوکیرس اور متیاس سونبرگ نے ایک، ایک گول کر کے ٹیم کی بڑی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ تیونس کی جانب سے واحد گول عمر ریکک نے کیا۔