پاکستان ۱۶ جون ۲۰۲۶

امن کا سورج طلوع، جنیوا میں ایران امریکا معاہدے کی میزبانی پاکستان کرے گا، وزیراعظم

اسلام آباد(ویب نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ کے خاتمے اور امن معاہدے کے بعد خطے میں امن کا نیا باب شروع ہو رہا ہے اور 19 جون کو جنیوا میں ہونے والی معاہدے کی دستخطی تقریب پاکستان کی میزبانی میں منعقد ہوگی۔ انہوں نے اس پیش رفت کو سفارتکاری، مکالمے اور دانشمندانہ قیادت کی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے امن کے فروغ کے لیے مخلصانہ کردار ادا کیا۔ وزیراعظم نے مختلف عالمی رہنماؤں اور پاکستانی قیادت کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی نہ صرف پاکستان بلکہ پوری عالمی برادری کے لیے خوش آئند ہے اور اس کے مثبت اثرات عالمی معیشت اور علاقائی استحکام پر بھی مرتب ہوں گے۔