کوئٹہ(ویب نیوز) کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان اسرار احمد نے سائیکل پر تقریباً 1200 کلومیٹر کا طویل سفر صرف 12 دن میں مکمل کر کے ایک شاندار کارنامہ انجام دیا ہے۔ انہوں نے کوئٹہ سے سفر کا آغاز کرتے ہوئے مختلف شہروں اور پہاڑی راستوں سے گزرتے ہوئے ناران اور بابو سر ٹاپ تک رسائی حاصل کی۔ سخت موسم، دشوار گزار راستوں اور طویل فاصلے کے باوجود انہوں نے مسلسل محنت اور حوصلے سے یہ سفر مکمل کیا، جسے شہریوں اور سماجی حلقوں نے بلوچستان کے لیے قابلِ فخر کامیابی قرار دیا ہے۔
