عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 7 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ لندن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 80 ڈالر فی بیرل کی سطح پر برقرار ہے جبکہ یو اے ای مربن 77 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ برینٹ خام تیل دوران ٹریڈنگ 83 ڈالر فی بیرل تک پہنچا تاہم مجموعی طور پر مارکیٹ میں واضح کمی دیکھی گئی ہے۔
