تازہ ترین ۱۴ جون ۲۰۲۶

پاکستان میں فسٹ بال کھیل کی مقبولیت میں اضافہ، حیدرآباد میں ٹریننگ کیمپ کا انعقاد

کوئٹہ(ویب نیوز) پاکستان میں فسٹ بال کا کھیل تیزی سے مقبول ہو رہا ہے، جس کا اظہار حیدرآباد بورڈ اسٹیڈیم میں منعقدہ فسٹ بال آگاہی اینڈ ٹریننگ کیمپ میں ہوا جہاں بڑی تعداد میں مرد و خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ پاکستان فسٹ بال فیڈریشن کی ہدایت پر منعقدہ اس کیمپ میں اسکولوں اور کالجوں کے نوجوان کھلاڑیوں کو کھیل کے قوانین، تکنیک اور اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔ مختلف اسپورٹس تنظیموں کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی اور اس کھیل کو نچلی سطح پر فروغ دینے کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔