واشنگٹن(ویب نیوز) امریکی صدر آج 80 برس کے ہو گئے، اور اس موقع پر وائٹ ہاؤس کے لان میں ایک غیر معمولی اسپورٹس ایونٹ منعقد کیا جا رہا ہے جس میں یو ایف سی فائٹ شو شامل ہے۔ رپورٹس کے مطابق “یو ایف سی فریڈم 250” کے نام سے ہونے والے اس ایونٹ میں 14 فائٹرز ایک پنجرہ نما میدان میں مقابلہ کریں گے۔ یہ ایونٹ امریکہ کی 250ویں یومِ آزادی کی تقریبات کا حصہ بتایا جا رہا ہے اور اس پر بھاری اخراجات کیے جا رہے ہیں۔ بعض ناقدین نے اس ایونٹ کو سیاسی اور معاشی حالات کے تناظر میں غیر مناسب قرار دیا ہے، تاہم وائٹ ہاؤس اور منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ ایک ثقافتی اور اسپورٹس جشن ہے جس کا مقصد امریکی کھلاڑیوں کو عالمی سطح پر نمایاں کرنا ہے۔
