اسلام آباد (وېب نيوز) احکومت نے عوام کو جزوی ریلیف دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 373 روپے 78 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 378 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
