پاکستان ۱۲ جون ۲۰۲۶

اقتصادی سروےملک میں گدھوں کی تعداد میں 2 لاکھ کا اضافہ، مجموعی تعداد 62 لاکھ تک پہنچ گئی

کوئٹہ (ویب نیوز)مالی سال 2025-26 کے اقتصادی سروے کے مطابق ملک میں گدھوں کی تعداد میں ایک سال کے دوران 2 لاکھ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد مجموعی تعداد 60 لاکھ سے بڑھ کر 62 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ سروے کے مطابق خچروں کی تعداد 2 لاکھ جبکہ گھوڑوں کی تعداد 4 لاکھ پر برقرار رہی۔ اعداد و شمار کے مطابق بھینسوں کی تعداد 4 کروڑ 91 لاکھ تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال 4 کروڑ 77 لاکھ تھی، اس طرح ایک سال میں 14 لاکھ کا اضافہ ہوا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بکریاں ملک کا سب سے بڑا مویشی اثاثہ ہیں جن کی تعداد 9 کروڑ 18 لاکھ ریکارڈ کی گئی، جبکہ گائے کی تعداد 6 کروڑ 19 لاکھ اور بھیڑوں کی تعداد 3 کروڑ 35 لاکھ رہی۔ اقتصادی سروے کے مطابق اونٹوں کی تعداد 11 لاکھ 93 ہزار ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ لائیو اسٹاک سیکٹر میں مجموعی طور پر اضافہ جاری ہے۔