پاکستان ۱۲ جون ۲۰۲۶

قومی اقتصادی سروےپاکستان میں غربت کی شرح 28.9 فیصد تک پہنچ گئی، بلوچستان سب سے زیادہ متاثر

کوئٹہ (ویب نیوز)قومی اقتصادی سروے 2025-26 کے مطابق پاکستان میں گزشتہ چند برسوں کے دوران غربت کی شرح میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سروے کے مطابق مالی سال 2024-25 میں ملک میں غربت کی مجموعی شرح بڑھ کر 28.9 فیصد ہوگئی، جبکہ مالی سال 2018-19 میں یہ شرح 21.9 فیصد تھی۔ رپورٹ کے مطابق شہری علاقوں میں غربت کی شرح 11 فیصد سے بڑھ کر 17.4 فیصد اور دیہی علاقوں میں 28.2 فیصد سے بڑھ کر 36.2 فیصد تک پہنچ گئی۔ صوبائی اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال پنجاب میں غربت کی شرح 23.3 فیصد، سندھ میں 32.6 فیصد، خیبرپختونخوا میں 35.3 فیصد جبکہ بلوچستان میں سب سے زیادہ 47 فیصد ریکارڈ کی گئی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بلوچستان ملک کا سب سے زیادہ غربت سے متاثرہ صوبہ ہے۔