پاکستان ۱۰ جون ۲۰۲۶

صوبے وفاق کا مالیاتی خسارہ پورا کرنے پر رضامند، 1700 ارب روپے کی معاونت پر پیش رفت

اسلام آباد، (ویب نیوز) ذرائع کے مطابق صوبے وفاق کا مالیاتی خسارہ پورا کرنے پر رضامند ہوگئے ہیں اور وفاق کی جانب سے مجموعی طور پر 1700 ارب روپے کی مالی معاونت کی درخواست پر پیش رفت ہوئی ہے، اسلام آباد میں حکومت اور پیپلز پارٹی کی بجٹ ٹیکنیکل کمیٹی کے مشترکہ اجلاس میں مالیاتی خسارے کے ازالے کا طریقہ کار بھی طے کر لیا گیا جبکہ پنجاب پہلے ہی 500 ارب روپے سے زائد وفاق کی مدد پر آمادگی ظاہر کر چکا ہے، اجلاس میں پیپلز پارٹی کی جانب سے سلیم مانڈوی والا، نوید قمر اور شیری رحمان جبکہ حکومت کی جانب سے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور ایف بی آر حکام شریک ہوئے، ذرائع کے مطابق وفاقی بجٹ جمعہ کو پیش کیا جائے گا جبکہ قومی اقتصادی کونسل، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے بجٹ اجلاس بھی کل طلب کیے گئے ہیں اور اقتصادی سروے جمعرات کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔