اسلام آباد(ویب نیوز) قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس کل دن ساڑھے 11 بجے وزیراعظم کی صدارت میں طلب کر لیا گیا ہے جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے نمائندے شریک ہوں گے، اجلاس میں آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ، وفاق اور صوبوں کے درمیان فنڈز کی تقسیم اور معاشی اہداف کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ ذرائع کے مطابق 4 ہزار 715 ارب روپے کے مجوزہ ترقیاتی بجٹ، جس میں وفاقی پی ایس ڈی پی کے لیے 1 ہزار 126 ارب روپے اور صوبائی منصوبوں کے لیے 3 ہزار 138 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز شامل ہے، کی منظوری پر بھی غور کیا جائے گا۔
