تازہ ترین ۷ مئی ۲۰۲۶

زرمبادلہ ذخائر میں بہتری، بیرونی قرض 100 ارب ڈالر پر برقرار: اسٹیٹ بینک

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر مسلسل بڑھ رہے ہیں جبکہ بیرونی قرض 100 ارب ڈالر پر برقرار ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ 5 ارب ڈالر کی ادائیگی کے باوجود ذخائر بہتر ہوئے اور جلد 17 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف فنڈز کے بعد ذخائر تین ماہ کی درآمدات کے برابر ہو جائیں گے۔