کوئٹہ(ویب نیوز) ناراض پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی فضل الٰہی نے سماء ٹی وی کے پروگرام ’ندیم ملک لائیو‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 35 سے 40 ناراض ایم پی ایز کا گروپ ایک ہی مؤقف پر متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت بانی تحریک انصاف سے مخلص نہیں ہے اور ان کی وجہ سے ہی بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں۔ فضل الٰہی کے مطابق وہ صرف بانی پی ٹی آئی کی رہائی چاہتے ہیں اور بجٹ سے پہلے ایک مشترکہ حکمت عملی تیار کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشتاق غنی بھی ناراض اراکین میں شامل ہیں اور پارلیمانی پارٹی اجلاس میں 42 ارکان موجود تھے، جبکہ وہ تمام پارلیمنٹرینز سے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے حلف لینے کا مطالبہ کریں گے۔
