تازہ ترین ۱۰ جون ۲۰۲۶

خوشدل شاہ کا دعویٰ: پاکستان کے خلاف میچوں میں کئی فیصلے بھارت کے حق میں ہوتے ہیں

کوئٹہ(ویب نیوز) پاکستانی آل راؤنڈر خوشدل شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچوں کے دوران امپائرنگ سمیت کئی اہم فیصلے اکثر بھارت کے حق میں جاتے ہیں۔ ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے خوشدل شاہ نے کہا کہ پاکستان کے خلاف مقابلوں میں بہت سی چیزیں بھارت کے حق میں دکھائی دیتی ہیں، جن میں امپائروں کے فیصلے، ڈریسنگ روم سے متعلق بعض امور اور میچ کے کچھ انتظامی پہلو بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام چیلنجز کے باوجود جب پاکستان بھارت کو شکست دیتا ہے تو اس کامیابی کی خوشی اور اطمینان مزید بڑھ جاتا ہے۔ خوشدل شاہ کے مطابق بھارت کے خلاف میچ ہمیشہ دباؤ اور جذبات سے بھرپور ہوتے ہیں، اسی لیے ایسی فتوحات کھلاڑیوں کے لیے خاص اہمیت رکھتی ہیں۔