پاکستان ۹ جون ۲۰۲۶

گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی اتحادی حکومت کا امکان

گلگت(ویب نیوز) گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان اتحادی حکومت بننے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے درمیان پی ڈی ایم طرز کا اتحاد قائم ہو سکتا ہے جس کے تحت وزیراعلیٰ کا عہدہ پیپلز پارٹی جبکہ گورنر کا منصب مسلم لیگ (ن) کو ملنے کا امکان ہے، جبکہ اتحادی حکومت میں وزارتوں کی تقسیم 40 اور 60 فیصد فارمولے کے تحت متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ایوانِ صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں گلگت بلتستان کے انتخابات، آزاد کشمیر کی صورتحال اور دیگر قومی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں وفاقی وزراء اور دونوں جماعتوں کی اعلیٰ قیادت نے شرکت کی۔