اسلام آباد(ویب نیوز) آئندہ مالی سال 2026-27 کے ترقیاتی بجٹ کے حوالے سے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اور کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں پیپلز پارٹی نے سندھ کے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اپنے تحفظات پیش کیے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں اور صوبائی وزیر جام خان شورو بھی موجود تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دورانِ ملاقات سندھ کے ترقیاتی منصوبوں اور فنڈز کی تقسیم کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جام خان شورو نے نائب وزیراعظم کو مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی اور پیپلز پارٹی کی جانب سے خدشات اور تحفظات سے آگاہ کیا۔اسحاق ڈار نے پیپلز پارٹی قیادت کو یقین دلایا کہ ان کے تحفظات کو دور کرنے کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں گے اور ترقیاتی بجٹ کی تیاری میں صوبوں کے مفادات کو مدنظر رکھا جائے گا۔
