تازہ ترین ۳ جون ۲۰۲۶

بلوچستان میں شدید گرمی کی لہر، نوکنڈی اور سبی ملک کے گرم ترین شہر قرار

کوئٹہ:)صداقت ویب نیوز( بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے، جہاں نوکنڈی اور سبی ملک کے گرم ترین شہروں میں شامل رہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق نوکنڈی اور سبی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 51 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ دالبندین میں پارہ 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ کوئٹہ میں بھی رواں سیزن کی سب سے زیادہ گرمی ریکارڈ کی گئی جہاں درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی گرمی کی شدت برقرار رہے گی اور کوئٹہ میں درجہ حرارت 39 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے، جبکہ سبی میں گزشتہ چھ روز سے درجہ حرارت 52 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، زیادہ پانی استعمال کریں اور گرمی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔