کوئٹہ (صداقت ویب نیوز): ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ اب کوئی اسرائیلی فوجی بیروت نہیں جائے گا اور جو فوجی راستے میں تھے انہیں واپس بلا لیا گیا ہے۔ امریکی صدر کے مطابق اہم نمائندوں کے ذریعے حزب اللہ سے بھی رابطہ کیا گیا، جس کے بعد حزب اللہ نے حملے روکنے پر اتفاق کیا ہے جبکہ اسرائیل بھی ان پر حملہ نہیں کرے گا۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات تیزی سے جاری ہیں اور اگر مذاکرات میں تعطل آ بھی جائے تو اس سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کی صورتحال اور تیل کی قیمتوں میں اضافے پر بھی امریکہ اپنی حکمت عملی کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے اور فی الحال خاموش رہ کر ناکہ بندی جاری رکھے گا۔
