تازہ ترین ۱ جون ۲۰۲۶

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: پاکستان کو ملائیشیا کے ہاتھوں 3-2 سے شکست

کوئٹہ (صداقت ویب نیوز): انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان کو اپنے دوسرے میچ میں ملائیشیا کے خلاف 3-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جاپان میں جاری ٹورنامنٹ کے اس سنسنی خیز مقابلے میں دونوں ٹیموں نے عمدہ کھیل پیش کیا، تاہم ملائیشین ٹیم بہتر کارکردگی کی بدولت کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ پاکستانی ٹیم اپنا تیسرا میچ 3 جون کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔ گرین شرٹس نے ایونٹ کے افتتاحی میچ میں چین کو 3-0 سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا تھا۔