تازہ ترین ۱ جون ۲۰۲۶

چار ملکی فٹبال ٹورنامنٹ: پاکستان اور بنگلادیش کا میچ بغیر کسی گول کے برابر

کوئٹہ (صداقت ویب نیوز): مالدیپ کے دارالحکومت مالے میں جاری چار ملکی ڈائمنڈ جوبلی انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کھیلا گیا میچ بغیر کسی گول کے برابر ختم ہوگیا۔ دونوں ٹیموں کو گول کرنے کے متعدد مواقع ملے، تاہم دفاعی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کے باعث کوئی بھی ٹیم گول اسکور نہ کر سکی۔ میچ برابر ہونے پر دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ مل گیا۔ پاکستان اپنی اگلی میچ 4 جون کو میزبان مالدیپ کے خلاف کھیلے گا جبکہ گروپ مرحلے کا آخری مقابلہ 7 جون کو افغانستان کے خلاف ہوگا۔ ٹورنامنٹ کی سرفہرست دو ٹیمیں 10 جون کو فائنل میں مدِمقابل ہوں گی۔