اسلام آباد / کراچی (پریس ریلیز)*آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) کے صدر سینیٹر سرمد علی اور سیکریٹری جنرل محمد اطہر کاظمی نے اے پی این ایس کے عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کی جانب سے معروف میڈیا شخصیت، ایم/ایس بی بی سی ایل (پرائیویٹ) لمیٹڈ کراچی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مسٹر پرویز اقبال کے طویل علالت کے بعد انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔
