پاکستان ۷ اکتوبر ۲۰۲۶

عمران خان سے ملاقات کے بغیر حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات بامعنی نہیں ہوسکتے، محمود خان اچکزئی

ژوب (ویب نیوز) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بغیر حکومت اور اپوزیشن کے مذاکرات بامعنی نہیں ہوسکتے۔ ژوب کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی نافذ کی گئی تو وہ اس کے خلاف ہر ضلع میں عوامی احتجاج کریں گے۔ انہوں نے آئین کی بالادستی، پارلیمنٹ کی خودمختاری اور سیاسی مذاکرات پر زور دیا اور کہا کہ تمام سیاسی قوتوں کو قومی ایجنڈے پر متفق ہونا چاہیے۔