پاکستان ۷ اکتوبر ۲۰۲۶

بلاول بھٹو کی مختلف پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں، سیاسی و تنظیمی صورتحال پر تبادلہ خیال

کراچی (ویب نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے مختلف پارٹی رہنماؤں نے بلاول ہاؤس کراچی میں الگ الگ ملاقاتیں کیں، جن میں سیاسی و تنظیمی صورتحال اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پیپلز پارٹی سندھ کے سینئر نائب صدر منظور وسان نے سیاسی و تنظیمی امور پر بات چیت کی، جبکہ ضلع سجاول کے صدر اور وزیر لائیو اسٹاک و فشریز محمد علی ملکانی نے اپنے حلقے کے عوامی مسائل اور محکموں کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ پیپلز لائر فورم پنجاب کے صدر راحیل کامران چیمہ نے فورم کی کارکردگی پر بریفنگ دی، جبکہ سندھ اسمبلی کے رکن خرم سومرو اور سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے بھی بلاول بھٹو سے ملاقات کرکے سندھ کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی۔