کھیل ۳۱ مئی ۲۰۲۶

عرفات منہاس ڈیبیو پر پانچ وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی بولر بن گئے

کوئٹہ (صداقت نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان اسپنر عرفات منہاس نے ایک روزہ کرکٹ میں شاندار آغاز کرتے ہوئے تاریخ رقم کر دی اور ڈیبیو میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی بولر بن گئے۔ 21 سالہ عرفات منہاس نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میں 10 اوورز میں 52 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جس کی بدولت پاکستانی بولنگ لائن نے مہمان ٹیم کو 200 رنز تک محدود رکھا۔ عرفات منہاس نے اپنی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈیبیو پر پانچ وکٹیں لینا اعزاز ہے اور وہ آئندہ بھی ٹیم کے لیے ایسی ہی بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔