چمن،(صداقت نیوز)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اور چیف آف پشتون نواب ایاز خان جوگیزئی نے چمن میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلوچ لبریشن آرمی کی قیادت اور سرگرمیوں سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر پشتون اضلاع میں رکاوٹ پیدا نہیں کی جا رہی تو کوئٹہ، سبی، ہرنائی، دکی اور موسیٰ خیل سمیت پشتون اکثریتی علاقوں میں تشدد، مزدوروں کے اغوا، مقامی افراد کے قتل اور گاڑیوں کو نذرِ آتش کرنے جیسے واقعات سے گریز کیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات مقامی سطح پر سنگین ردعمل اور منفی نتائج کا باعث بن سکتے ہیں۔ نواب ایاز خان جوگیزئی نے یہ خیالات چمن کے جلسۂ عام سے خطاب کے دوران بیان کیے۔
