اسلام اباد (صداقت نيوز)آئرلینڈ اور قطر کے درمیان کھیلے جانے والے فٹبال میچ کو دو مرتبہ اس وقت روکنا پڑا جب شائقین نے اسرائیل کے خلاف آئندہ میچز پر احتجاج شروع کردیا۔ رپورٹس کے مطابق آئرلینڈ کو یوئیفا نیشنز لیگ میں اسرائیل کے خلاف دو میچز کھیلنے ہیں، جن پر ملک بھر میں شدید مخالفت جاری ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق آئرش فٹبال ایسوسی ایشن پہلے ہی اسرائیل کو بین الاقوامی فٹبال سے معطل کرنے کا مطالبہ کرچکی ہے تاہم یوئیفا کی جانب سے اس حوالے سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ آئرلینڈ کے کوچ ہیمر ہالگریمسن نے بھی اسرائیل کے خلاف میچز پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی غیر ضروری دباؤ کا سامنا کررہے ہیں، جبکہ کپتان نیتھن کولنز نے کہا کہ اگر کوئی کھلاڑی احتجاج کرنا چاہے تو ٹیم اس کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنے گی۔
