تازہ ترین ۲۹ مئی ۲۰۲۶

ایران امریکا معاہدے کی امید، عالمی منڈی میں خام تیل دو ہفتوں کی کم ترین سطح پر آگیا.

اسلام اباد (صداقت نيوز)ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے کی امید پیدا ہونے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے اور خام تیل دو ہفتوں کی کم ترین سطح پر آگیا ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برینٹ کروڈ کی قیمت تقریباً 5 ڈالر کمی کے بعد 97 ڈالر فی بیرل، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل 91 ڈالر جبکہ مربن خام تیل تقریباً ساڑھے چھ فیصد کمی کے بعد 95 ڈالر فی بیرل پر فروخت کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں مجموعی طور پر تیزی کا رجحان دیکھا گیا جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 3 ہزار 881 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 71 ہزار 725 پوائنٹس پر بند ہوا۔ عید الاضحیٰ کی تعطیلات سے قبل کاروباری ہفتے کے اختتام پر مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ دیکھا گیا جبکہ ایشیائی منڈیوں میں ملا جلا رجحان برقرار رہا۔