صداقت نیوز.ایرانی پارلیمانی کمیشن برائے قومی سلامتی و خارجہ امور کے رکن فدا حسین مالکی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کے ساتھ تازہ مذاکرات میں ایران کی بیشتر تجاویز کو تسلیم کر لیا گیا ہے اور بات چیت میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا عمل مثبت سمت میں آگے بڑھ رہا ہے، تاہم ایران کو امریکا کی سابقہ وعدہ خلافیوں خصوصاً صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے طرزِ عمل پر اب بھی تحفظات ہیں، اس سے قبل امریکی نیوز ویب سائٹ نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی میں توسیع اور مفاہمتی معاہدہ طے پا گیا ہے جبکہ وائٹ ہاؤس نے اس خبر کی تصدیق بھی کی ہے۔
