تازہ ترین ۲۷ مئی ۲۰۲۶

خطبہ حج: ظلم اور ناشکری کرنے والی قوموں سے نعمتیں چھین لی جاتی ہیں

مکہ مکرمہ (صداقت ویب نیوز) حج خطبہ مسجد نمرہ میں امام مسجد نبوی ﷺ عبدالرحمان الحذیفی نے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کی جائے، تقویٰ اختیار کیا جائے اور صرف اللہ سے ڈرا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو ہر مشکل میں صبر کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے کیونکہ صبر کرنے والوں کے لیے اللہ تعالیٰ نے عظیم اجر کا وعدہ کیا ہے۔خطبے میں انہوں نے مزید کہا کہ توحید پر عمل ایمان کا بنیادی حصہ ہے، نبی کریم ﷺ اللہ کے آخری رسول ہیں، اور اللہ کی نعمتوں کا شکر ادا کرنا ضروری ہے کیونکہ جو قومیں ظلم اور ناشکری کرتی ہیں ان سے نعمتیں چھین لی جاتی ہیں۔ امام نے مسلمانوں کو سچ بولنے، لڑائی جھگڑے سے بچنے، اتحاد قائم رکھنے اور عبادات میں مشغول رہنے کی تلقین بھی کی۔ لاکھوں حجاج کرام نے میدان عرفات میں خطبہ سنا، جس کے بعد مسجد نمرہ میں نماز ظہر اور عصر ایک ساتھ ادا کی گئی۔