تازہ ترین ۲۵ مئی ۲۰۲۶

مکہ مکرمہ میں حجاج کی شکایات، بوسیدہ عمارتوں اور ناقص سہولیات پر تشویش

مکہ (صداقت نیوز)مکہ مکرمہ میں پاکستانی حجاج نے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کے سامنے شکایات کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں بوسیدہ اور ناکارہ عمارتوں میں ٹھہرایا گیا ہے، جہاں ایک کمرے میں پانچ پانچ حاجیوں کی رہائش دی گئی ہے۔ حجاج کے مطابق کمروں میں سہولیات انتہائی محدود ہیں جبکہ ایک ہی الماری فراہم کی گئی ہے۔ شکایات میں یہ بھی بتایا گیا کہ بعض اوقات جلا ہوا اور ناقص کھانا فراہم کیا جا رہا ہے جس کے باعث کئی افراد بیمار بھی ہو گئے ہیں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے یقین دہانی کرائی کہ بدانتظامی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور حجاج کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔