تازہ ترین ۲۵ مئی ۲۰۲۶

جسپریت بمراہ کا ٹی20 کرکٹ میں ناپسندیدہ ریکارڈ، آئی پی ایل 2026 میں مایوس کن کارکردگی

اسلام آباد (صداقت نیوز)بھارت کے اسٹار فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے ٹی20 کرکٹ کی تاریخ میں ایک ناپسندیدہ اور منفرد ریکارڈ قائم کیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی پی ایل 2026ء میں ممبئی انڈینز کی نمائندگی کرتے ہوئے ان کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی، جہاں وہ 13 میچوں میں صرف 4 وکٹیں حاصل کر سکے۔ رپورٹ کے مطابق بمراہ ہر وکٹ کے لیے 100 سے زائد رنز دینے والے پہلے بولر بن گئے، جبکہ ان کا اکانومی ریٹ 8.37 رہا۔ اس سیزن میں وہ کسی بھی میچ میں ایک سے زیادہ وکٹ حاصل نہ کر سکے، اور ان کی مجموعی بولنگ اوسط 102.50 ریکارڈ کی گئی۔ یہ اعداد و شمار کم از کم اہلیت کے معیار کی بنیاد پر سامنے آئے ہیں، جو ان کی غیر معمولی طور پر کمزور کارکردگی کو ظاہر کرتے ہیں۔