اسلام آباد(صداقت انٹرنیشنل)مائیک ہیسن نے راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ٹیم سے ڈراپ کرنا ایک واضح پیغام تھا جو دیگر کھلاڑیوں کو بھی دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی آمد سے قبل رضوان نہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ تھے اور نہ ہی کپتان تھے، جبکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے بعد ٹیم انتظامیہ نے کپتانی میں تبدیلی کا فیصلہ کیا۔ مائیک ہیسن کے مطابق ٹیم کی کارکردگی اور انفرادی پرفارمنس کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کیے جا رہے ہیں، کیونکہ ورلڈ کپ سے قبل ٹیم کے پاس محدود ون ڈے میچز ہیں اور پاور پلے، مڈل اوورز اور اسٹرائیک ریٹ بہتر بنانے
