تازہ ترین ۲۵ مئی ۲۰۲۶

ٹرمپ کا مسلم ممالک سے ابراہیمی معاہدے میں شمولیت کا مطالبہ، ایران سے مذاکرات پر بھی بیان

کویٹہ( صداقت انٹرنیشنل)ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم Truth Social پر بیان دیتے ہوئے پاکستان، سعودی عرب، قطر، مصر، اردن اور ترکیہ سمیت مسلم اکثریتی ممالک پر زور دیا کہ وہ ابراہیمی معاہدہ میں شامل ہوں۔ ٹرمپ نے کہا کہ ممکن ہے ایک یا دو ممالک کے پاس اس میں شامل نہ ہونے کی وجوہات ہوں، تاہم ان کا مؤقف تھا کہ خطے میں امن اور تعاون کے فروغ کیلئے ان ممالک کو بیک وقت معاہدے کا حصہ بننا چاہیے۔ امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے ہفتے کے روز مختلف علاقائی رہنماؤں سے گفتگو کی، جبکہ ایران کے ساتھ مذاکرات کو “اچھے انداز میں آگے بڑھنے” والا قرار دیتے ہوئے کہا کہ یا تو ایک “بڑا معاہدہ” ہوگا یا پھر کوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی خبردار کیا کہ معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں خطے میں کشیدگی بڑھ سکتی ہے۔ یہ بیانات ٹرمپ کی جانب سے سامنے آئے ہیں، تاہم ان کے دعوؤں اور سفارتی امکانات پر مختلف حلقوں میں بحث جاری ہے۔